اینڈریو فلنٹوف کا باکسنگ کیریئر میں فاتحانہ آغاز

Andrew Flintoff

Andrew Flintoff

انگلش کرکٹر اینڈریو فلنٹوف نے باکسنگ کیریئر کا فاتحانہ آغاز کیا اور پہلی پروفیشنل فائٹ میں امریکا کے رچرڈ ڈاسن کو پوائنٹس پر شکست دیدی۔ مانچسٹر سٹی باکسنگ ایرینا میں اینڈریو فلنٹوف نے رچرڈ ڈاسن کے خلاف چار راؤنڈ کے مقابلے کے ساتھ باکسنگ رنگ میں قدم رکھا۔ ڈاسن نے بھی اس سے قبل صرف دو غیر معروف باکسرز کے خلاف فائٹس جیتی تھیں۔

فلنٹوف کے ساتھ سابق کرکٹرز میتھیو ہوگرڈ اور اسٹیو ہارمیسن موجود تھے۔ڈاسن کے زور دار مکے پر دوسرے راؤنڈ میں فلنٹوف کے نوس پر گر گئے لیکن بقیہ تین راؤنڈز میں وہ حریف پر حاوی رہے۔ فائٹ کے اختتام پر ریفری نے اینڈریو فلنٹوف کو اڑتیس کے مقابلے میں انتالیس پوائنٹس کے ساتھ فاتح قرار دیا۔