ورلڈ اسنوکر : محمد آصف نے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

World Snooker

World Snooker

پاکستان کے نمبر ایک کیوئسٹ محمد آصف نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ بلغاریہ کے شہر سوفیا میں جاری ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں محمد آصف پری کوارٹر فائنل تک ناقابل شکست ہیں۔ بتیس کھلاڑیوں کے راؤنڈ میں محمد آصف نے آسٹریلیا کے ونی کیل بریز کو اسٹریٹ فریم میں زیرکیا۔

بیسٹ آف نائن فریم پر مبنی مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی بہترین کیو کنٹرول کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ صفر سے فتح پائی۔ پری کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ مصر کے ویل طلعت اور آسٹریلوی اسٹیو مفسڈ کے میچ کے فاتح سے ہوگا۔