پرتھ ٹیسٹ :آسٹریلیا کیخلاف جنوبی افریقہ 225 رنز بنا کر آؤٹ

Perth Test

Perth Test

پرتھ ٹیسٹ (جیوڈیسک)آسٹریلیا کیخلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں دو سو پچیس رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ ڈوپلیسی اٹھہتر رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ واکا پرتھ میں گریم اسمتھ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا۔

فیصلہ میچ کیلئے دونوں ٹیموں نے تین تین تبدیلیاں کیں۔ آسٹریلیا نے جون ہیسٹنگز اور آسٹریلیا نے ڈین ایلگر کو ٹیسٹ کیپ دی۔ روبن پیٹرسن کی چار سال بعد جنوبی افریقی ٹیم میں واپسی ہوئی۔جنوبی افریقہ کے چھ کھلاڑی پچھہتر رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ الویرو پیٹرسن تیس، گریم اسمتھ سولہ اور ہاشم آملا گیارہ رنز ہی بناسکے۔

جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم دو سو پچیس رنز بناکر آوٹ ہوئی۔ ڈوپلیسی اٹھہتر رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے انہوں نے اپنی ٹیم کو مکمل تباہی سے بچا لیا۔آسٹریلیاکے نیتھن لیون نے تین، مچل جونسن اور مچل اسٹارک دو ، دو وکٹیں لیں۔