این اے 250سے عارف علوی 77ہزار سے زائد ووٹ لیکر کامیاب، ذرائع

Arif Alvi

Arif Alvi

کراچی (جیو ڈیسک)کراچی غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ 250 سے پاکستان تحریک انصاف کے عارف علوی 77ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق حلقہ 250پر ری پولنگ کے بعد عارف علوی نے 17519 ووٹ حاصل کئے۔

جنہیں 11مئی کو ہونے والے ووٹوں کے ساتھ شامل کرکے گنتی کی گئی تو عارف علوی کے حق میں 77ہزار سے زائد ووٹ حاصل آئے جبکہ ایم کیو ایم کی خوش بخت شجاعت نے 30ہزار سے زائد ووٹ حاصل کئے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن عارف علوی کی کامیابی کا اعلان جلد کردیگا۔