ایم کیو ایم کاعمران خان کو 50 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

Uasa Jalil

Uasa Jalil

پاکستان(جیوڈیسک)ایم کیو ایم کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پچاس ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما واسع جلیل کا کہنا ہے۔

کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پرالزام تراشی کا لیگل نوٹس بھیج دیا گیا ہے، ایم کیو ایم نے عمران خان سے پچاس ارب روپے ہرجانہ طلب کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو بجھوائے جانے والے لیگل نوٹس کے تمام معاملات سینڑ فروخ نسیم دیکھ رہے ہیں۔