ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان نے ورکشاپ کا تفصیلی دورہ کیا

کراچی (محمد عامر) ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسرکورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان نے ورکشاپ کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹاؤن آفیسر انفرا طارق مغل ، پبلک ریلشن آفیسر محمد عامر اور ٹاؤن کے دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے اس موقع پر انہوں گاڑیوں کی مرمت ودرستگی کے کام کا جائزہ لیا اور ہدایت دی کہ مشینری وگاڑیوں کو درست حالت میں رکھا جائے اور اگر گاڑیوں میں ٹائر اور بیٹری کی ضرورت ہو تو ان کو فوری طور پر تبدیل کر لیا جائے تا کہ عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں مشینری کے حوالے سے کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان نے ورکشاپ میں موجود اسٹور ز کا بھی دورہ کیا اور اسٹاک رجسٹر اورواچر سلپ بھی چیک کئے اور موقع پر موجود عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام اشیاء کا ریکارڈرکھا جائے اور ریکارڈ کو اپ ڈیٹ رکھا جائے ایڈمنسٹریٹر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان نے کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ عوام کی بلا امتیاز وتفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے اس سلسلے میں پر ٹاؤن انتظامیہ نے مثالی اقدامات کئے گئے ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان نے مزیدکہا کہ کورنگی ٹاؤن کی عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے جامع حکمت عملی تحت منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنانے میں مصروف عمل ہیں اور ٹاؤن انتظامیہ کی پوری کوشش ہے کہ عوام کو جلد اور زیادہ سے زیادہ بلدیاتی سہولیات ان کی دہلیز پر ہی پہنچائی جائے۔