ایڈمنسٹریٹر کورنگی ٹاؤن محمدسمیع خان نے یوسی 07 میں صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا

Mohammad Sami Khan

Mohammad Sami Khan

کراچی : ایڈمنسٹریٹر/چیف آفیسر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان نے کہا کہ ٹائون انتظامیہ بلا کسی امتیاز وتفریق لوگوں کے مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے لئے مصروف عمل ہے صفائی ستھرائی سمیت تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے اس سلسلے میں ٹائون انتظامیہ شہریوں کی خدمت اولین تر جیح سمجھتی ہے اور اس مقصد میں بلا امتیاز ایمانداری و دیانتداری سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں کورنگی ٹائون کو مثالی اور تمام مسائل سے پاک اور وسائل سے بھر پور بنانے کیلئے عوام الناس کے تعاون کے طلبگار ہیں۔

ان خیالات کا اظہارایڈمنسٹریٹر/ چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے یونین کونسل07 سیکٹر 3/D 3 ،9000 روڈپر صفائی ستھرائی اور فٹ پاتھ پر رنگ و روغن کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹائون آفیسر انفراء اختر خان خٹک ، ڈپٹی ٹائون آفیسر سولڈ ویسٹ سید محمداحمد نقوی، ڈپٹی ٹائون آفیسر پارکس تنویر احمداور ٹائون کے دیگر محکمہ جاتی افسرا ن بھی موجود تھے انہوں نے ہدایت دیں کہ کچرا اٹھانے والی جگہوں پر جراثیم کش اسپرے اور چونے کاچھڑکائو کیا جائے ایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسرکورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے موقع پر موجود عوام الناس سے کہا کہ اپنے گھروں دکانوں کا کچرا روڈ پر نہ پھینکیں بلکہ کچرا مقررہ جگہ پر ڈالیں جہاں صفائی ستھرائی کا عملہ اٹھا کر لے جائیگا ۔