ایڈیٹر کونسل کا اہم اجلاس ٹرسٹ پلازہ گوجرانوالہ میں منعقد ہوا

گوجرانوالہ:(جیو ڈیسک) ایڈیٹر کونسل گوجرانوالہ کا ایک اہم اجلاس ٹرسٹ پلازہ گوجرانوالہ میں منعقد ہوا جس کی صدارت صدر ایڈیٹر کونسل گوجرانوالہ محمد عمر بٹ نے کی اجلاس میں سینئر نائب صدر قاری محمد شاکر نائب صدر مبشر حسین بٹ ،نائب صدرسید احمد علی رضا، جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد اللہ سندھو ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد آصف چیمہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حکیم ایم نسیم ، جوائنٹ سیکرٹری لالہ شہبا زگل،سیکرٹری اطلاعات سلطان گوجر فنانس سیکرٹری سید نجف علی شیرازی،ممبران محمدا لیاس بٹ،سیف علی عدیل ،عمران کھوکھراور غلام نبی نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد عمربٹ نے کہا کہ مقامی صحافیوں کے حقوق کا بھرپور تحفظ کیا جائے گا اور مقامی صحافیوں کو اہمیت نہ دینے والے افسران کا بھرپور محاسبہ کیا جائے گا ارشاد اللہ سندھو نے کہاکہ صحافیوں کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہوگی مقامی میڈیا کامعاشرے میں ہمیشہ اہم رول رہا ہے ایڈیٹر کونسل کو مضبوط اور فعال بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اجلاس میں ایڈیٹر کونسل گوجرانوالہ کے سینئر نائب صدر قاری محمد اشرف شاکر نے سینئر صحافی صفدر ترابی ،ڈائریکٹر تعلقات عامہ چوہدری محمد کرامت کی ہمشیرہ اور تعلقات عامہ آفس کے ملازم غلام دستگیر کی والدہ کی وفات پر دعائے مغفرت کروائی اجلاس میں مرحوم صفد رترابی کی صحافتی خدمات کا بھرپور اعتراف کرتے ہوئے انہیں بھرپور خراج تحسین عقیدت پیش کیا گیا۔