ایکنک اجلاس !300 ارب کے منصوبوں کی منظوری کا امکان

National economic council

National economic council

نیشنل اکنامک کونسل (جیوڈیسک) نیشنل اکنامک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے کل ہونے اجلاس میں کراچی سرکلر ریلوے سمیت 300 ارب روپے مالیت کے بیالیس ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے ۔ بیالیس ترقیاتی منصوبوں میں کراچی سرکلر ریلوے اور تربیلا ڈیم توسیعی منصوبہ سرفہرست ہے۔

اس کے علاوہ توانائی کے آٹھ پانی کے 12 ، ٹرانسپورٹ کے 10 ، ہاسنگ کے دو اور زراعت کا ایک منصوبہ بھی شامل ہے۔ کراچی سرکلر ریلوے منصوبے پر 140 ارب روپے لاگت کا تخمینہ ہے جبکہ منصوبے کے لئے ایک ارب 55 کروڑ ڈالر کے امدادی فنڈز جاپانی ادارہ جائیکا فراہم کریگا۔ یہ منصوبہ رواں سال شروع ہوکر 2017 میں مکمل کیا جائے گا۔

اسی طرح تربیلا ڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبے پر 83 ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس کے لئے عالمی بینک 84 کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کرے گا۔ ذرائع کے مطابق ایکنک کے اجلاس میں سندھ میں دادو کے مقام پر نئی گنج ڈیم کی تعمیر کے لئے 26 کروڑ 90 لاکھ روپے کی منظوری بھی دی جائے گی۔