ای سی سی اجلاس، اسٹیل ملز کیلئے چھے ارب روپے کا پیکج منظور

hafeez shaikh

hafeez shaikh

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ٹی سی پی کو شوگر ملوں سے دو لاکھ ٹن چینی خریدنے کی اجازت دیتے ہوئے اسٹیل مل کا چھ ارب روپے کی گارنٹی کا پیکج منظور کر لیا گیا ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ کی سربراہی میں ہوا اجلاس میں پاکستان اسٹیل کو خسارے سے نکالنے کے لیے چھ ارب روپے کی گارنٹی پیکج کی منظوری دی گئی اور ساتھ ہی کمیٹی نے ملک میں چینی کی کرشنگ کے حوالے سے ٹی سی پی کو شوگر ملوں سے سے دو لاکھ ٹن چینی خریدنے کی ہدایت جاری کی۔
کمیٹی نے ملک میں کھاد کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا، اجلاس میں نئی دریافت ہونے والی گیس کے لئے ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے۔اسکے علاوہ کمیٹی نے لوبی ٹی یو گیس پالیسی دو ہزار گیارہ مشترکہ مفادات کی کونسل کوبھیج دیا۔