اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنل: ڈیوڈ فیرر نے نوواک یوکووچ کو ہرا دیا

David Ferrer

David Ferrer

اے ٹی پی ورلڈ ٹورفائنل میں ڈیوڈ فیرر نے عالمی نمبر ایک نوواک یوکووچ کو ہراکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ لندن میں جاری ٹینس سیزن کے اختتامی ٹورنامنٹ کے گروپ اے میں اسپین کے ڈیوڈ فیرر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک یوکووچ کو چھ تین اور چھ ایک کے اسکور سے اسٹریٹ سیٹ میں زیر کرلیا۔
دوہزار گیارہ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ لینے والے یوکووچ عالمی نمبرپانچ ڈیوڈ فیرر کے خلاف عمدہ کھیل پیش نہیں کرسکے اور اب انہیں سیمی فائنل میں رسائی کے لئے ہم وطن یانکو تپ سراووچ کو آخری گروپ میچ میں ہراناہوگا۔ جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈیچ نے تپ سراووچ کو دوچھ، چھ تین اور سات چھ سے مات دیدی۔