ویمنز کرکٹ کوالیفائرسیمی فائنل: پاکستان کو 181رنز کا ہدف

pak women

pak women

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کوفتح کے لئے ایک سو اکیاسی رنز کا ہدف دیاہے۔ ڈھاکا میں جاری ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اسی رنز بنائے۔ کپتان میگن ڈی پریز نے اکتالیس اور وان کیرک نے اکتیس رنز اسکور کئے۔
پاکستان کی اسماویہ اقبال نے تین اور ثنا میر نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔دونوں ٹیمں پہلے ویمنز ورلڈکپ دوہزار تیرہ کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں۔