باخبرسویرا میں دونوں منتخب جوڑیوں کا نکاح

maya khan

maya khan

پاکستان : ( جیو ڈیسک) باخبر سویرا کے شادی محلہ میں دونوں منتخب جوڑیوں کا نکاح کر دیا گیا۔ رخصتی آج رات ناظرین آج کے پروگرام میں براہ راست دیکھ سکیں گے۔

شادی محلہ میں منتخب جوڑیوں کی تمام رسومات باخبر سویرا کے ساتھ ادا کی گئی۔ نکاح کے موقع پر دونوں خاندانوں کے علاوہ فنکاروں نے بھی شرکت کی۔ فنکاروں کی دل موہ لینے والی پر فارمنس نے ناظرین کو خوب دل جیت لیا۔

باخبر سویرا میں آج نکاح کی تقریب کے دوران باخبر سویرا کے ناظرین نے بڑی تعداد میں فون کالز کر کے مایا خان کو اس نیکی کے کام پر ڈھیروں مبارکباد دیں۔نکاح کے بعد گانوں اور گانوں پر رقص نے محفل میں چار چاند لگا دیئے۔ رخصتی اورشادی کی دیگر تقریبات ناظرین 5 مئی تک دیکھ سکیں گے۔