نیویارک: فریدہ پنٹو کی فلم ترشنا کا فلم فیسٹول میں پریمئر

farida pito

farida pito

نیویارک : (جیو ڈیسک) اداکارہ فریدہ پنٹو کی نئی ہالی ووڈ فلم ترشنا کا ٹریبکا فلم فیسٹول میں رنگا رنگ پریمیئر ہوا ۔ نیو یارک میں جاری فلم فیسٹول میں ترشنا فلم کی اسکریننگ کی گئی۔ جس میں فریدہ پنٹو مر کزی کردار میں جلوہ گر ہورہی ہیں ۔

رومانس سے بھر پور یہ فلم جلد سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم کے ہدایت کار مائیکل ونٹر بوٹم فلم کو نو سال پہلے بنانے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن ترشنا کا کردار بخوبی نبھانے کے لئے انھیں کوئی اداکارہ نہیں مل رہی تھی۔ ستائیس سالہ فریدہ نے بھی ترشنا سے ڈھیروں امیدیں وابسطہ کر رکھی ہیں۔