لالی ووڈ کی تباہی،ذمہ دار اداکار، ہدایتکار اور فلمساز ہیں، شبنم

shabnam

shabnam

لاہور : (جیو ڈیسک)ماضی کی معروف اداکارہ شبنم کہتی ہیں پاکستان کے فلمی اسٹوڈیوز کی یاد انہیں بہت ستاتی ہے۔ لالی وڈ کی تباہی کے ذمے دار اداکار، ہدایت کار اور فلم ساز ہیں۔اداکارہ شبنم اور لازوال دھنوں کے خالق موسیقار روبن گھوش نے لاہور کے علاقہ گلبرگ میں فلیگ شپ اسٹور کا افتتاح کیا۔ دنیائے فلم کی خوبصورت اور کامیاب جوڑی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے فلمی شخصیات اور مداحوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔

اداکارہ شبنم نے بتایا وہ زندہ دلانِ لاہور کے ساتھ وقت گزار کر خوشی محسوس کر رہی ہیں ۔ پاکستان پر امن ملک ہے۔ وہ پاکستان آتی رہیں گی۔