اداکارہ شبنم کی زیبا بیگم سے ملاقات، ماضی کی یادیں تازہ کیں

shabnam

shabnam

لاہور : (جیو ڈیسک)لاہور میں ماضی کی معروف اداکارہ شبنم نے ساتھی اداکارہ زیبا بیگم سے ملاقات کی۔شبنم نے زیبا بیگم سے ان کے شوہر لیجنڈاداکارمحمد علی کے انتقال پرتعزیت بھی کی۔لاہور آمد کے بعداداکارہ شبنم نے زیبا بیگم سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔شبنم اپنے شوہر روبن گھوش کے ہمراہ زیبا بیگم کے گھر پہنچیں۔ اس موقع پر زیبا بیگم نے پر نم آنکھوں سے اداکارہ شبنم کو گلے لگایا اور ان سے گفتگو کے دوران ماضی کی یادیں تازہ کیں۔

اداکارہ شبنم نے میڈیا سے بات چیت سے گریز کیا اور زیادہ سے زیادہ وقت زیبا بیگم کے ساتھ گزارنے کی خواہش کا اظہار کیا۔