باخبر سویرا میں شادی محلے کی رونقیں اپنے عروج پر

Bakhabar savera

Bakhabar savera

پاکستان : (جیو ڈیسک)باخبر سویرا مایا خان کیساتھ میں شادی محلے کی رونقیں اپنے عروج پر پہنچ گئیں ہیں۔امجد صابری کی دل لوٹ لینے والی قوالیوں اور ساتھی فنکاروں کی پرفارمنس نے ناظرین کا دل موہ لیا۔شادی محلے کے آج کے پروگرام میں دونوں دولہا وں نے بھی شرکت کی۔ اس کے ساتھ ساتھ امجد صابری، علی حسن ، علی عرفان، برکت،سونا چاندی سمیت دیگر فنکاروں نے اس خوشی کے موقع پر خوب مسکراہٹیں بکھیری۔

پروگرام میں ہی ایک موقع پر دولہن کو مہندی لگنے کی رسم کو بھی پروگرام کا حصہ بنایا گیا۔ شادی محلے کیلئے دونوں منتخب لڑکیوں کا نکاح کل صبح نو سے بارہ اے ار وائی نیوز پر براہ راست دیکھیں گے۔

امجد صابری کی دلچسپ قوالیوں اور فنکاروں کے بے ساختہ جملوں اور طنز و مزاح نے محفل میں چار چاند لگا دیئے۔ باخبر سویرا مایا خان کیساتھ شادی محلے میں دو لڑکیوں کی شادی کروانے کی کاوش کو ناظرین کی جانب سے بہت سراہا جا رہا ہے۔