بارشوں کے بعد لاہور میں ڈینگی کی افزائش میں اضافے کا خدشہ

dengue

dengue

لاہور(جیوڈیسک)بارشوں کے بعد لاہور میں ڈینگی کی افزائش میں تیزی سے اضافے کے خدشہ بڑھ گیا ہے۔ کئی روز سے جاری بارشوں کے باعث جگہ جگہ پانی کھڑا ہوجانے کی وجہ سے لاہور میں ڈینگی کی افزائش میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا ۔

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مختلف علاقوں میں سپرے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلعی حکام کے مطابق سپرے کی تمام تیاریاں مکمل ہیں تاہم ابھی تک اِس سے گریز کیا جارہا تھا کیوں کہ سپرے کے باعث ایسے حشرات الارض بھی مر جاتے ہیں جو ڈینگی لارو ے کو کھا جاتے ہیں ۔حکام کے مطابق موجودہ صورت حال میں متعدد علاقوں میں سپرے شروع کرنا ناگزیر ہوگیا ہے کیوں کہ جگہ جگہ کھڑے بارشوں کے پانی کے باعث ڈینگی کو افزائش کے لیے مناسب ماحول مل گیا ہے۔