بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی

Pakistan Cold

Pakistan Cold

ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اسلام آباد کا درجہ حرارت تیسرے روز بھی نقطہ انجماد سے گر گیا۔

ملک کے بالائی علاقوں کے کئی شہروں میں شدید سردی کی لہر جاری ہے۔ صبح کے وقت پنجاب کے شمالی علاقوں میں ہلکی دھند چھائی رہی۔ اسلام آباد میں مسلسل تیسرے دن درجہ حرارت صفر رہا محکمہ موسمیات کے مطابق ملاکنڈ ، ہزارہ ، پشاور ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔ بالائی علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران سردی کی شدت برقرار رہے گی۔