بالی بم دھماکوں کو 10 برس بیت گئے

Anniversary

Anniversary

آسٹریلیا (جیوڈیسک) انڈونیشیا کے سیاحتی مقام بالی میں بم دھماکوں کو دس برس بیت گئے۔ بالی اور آسٹریلیا میں برسی منائی گئی جس میں آسٹریلوی وزیر اعظم جولیا گیلارڈ نے بھی شرکت کی۔

بارہ اکتوبر دو ہزار دو کو بالی کے ساحلی مقام پر ہوئے دھماکوں میں دو سو دو افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں کثیر تعداد غیر ملکی سیاحوں کی تھی۔ ہلاک ہونے والوں میں اٹھاسی آسٹریلوی تھے۔ بالی میں ہونے والی تقریب میں آسٹریلیا کی موجودہ وزیر اعظم جولیا گیلارڈ،سابق وزیراعظم جان ہاورڈ اور انڈونیشیا کے وزیر خارجہ مارٹی نٹالیگاواسمیت سیکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔

آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں بھی تقریب منعقد کی گئی جس میں گورنر جنرل کوئنٹن برائس بھی شریک ہوئے۔