بالی ووڈاداکارہ ودیابالن کیلئے بمباٹ بالن کا ٹائیٹل

vidya balan

vidya balan

بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کو فلم ڈرٹی پکچرکیبعد بمباٹ بالن کا خطاب مل گیا سیدھی سادھی سی ودیا بالن نے فلم ڈرٹی پکچر کیا بنائی سب کے چھکے چھڑا دیئے۔
ودیا کے مداحوں کو ان کا یہ الگ روپ بے حد پسندآیا اور انھوں نے ودیا بالن کا نام بمباٹ بالن رکھ دیا ودیا نے فلم میں سائوتھ انڈیا کی متنازعہ اداکارہ سلک اسمتھ کا کرداراداکیاہے۔جو اپنے لباس اور اندازکی وجہ سے ہرایک کی توجہ کا مرکز بنی رہتی تھی۔ لیکن وہ اپنی گلیمر سے بھرپور زندگی سے خوش نہ تھی اور اس کا اختتام خودکشی سے ہوا۔ اس کردار میں ودیا ایسے ڈھل گئی کہ سب ہی داددینے پر مجبور ہوگئے۔