بالی ووڈفلم ڈرٹی پکچر کا ہر گانا ڈرٹی نہیں

dirty

dirty

بالی ووڈفلم ڈرٹی پکچر کا ہر گانا ڈرٹی نہیں اس لئے ودیا بالن کو شرمندگی سے بچانے کے لئے ایک اور گانا عشق صوفیانہ ریلیز کردیا گیا۔ ایک ہیروئن اور کئی ہیروز۔۔ایسی کہانی تو کئی فلموں میں دکھائی گئی لیکن ہر پکچر ڈرٹی پکچرنہیں ہوتی۔فلم ڈرٹی پکچر میں ودیا بالن نے ایسا بولڈکردار اداکیا کہ خود بھی شرمندگی کے مارے اسپتال پہنچ گئیں مگر ایک ہیروئن صرف نخروں اور ادئوں سے زندگی نہیں گزارتی اس کی لائف میں پاکیزہ محبت کا احساس دل کے کسی کونے میں کہیں چھپاہوتا ہے۔
گلیمر کی دنیا کی چکا چوند کے پیچھے عشق صوفیانہ بھی موجود ہے جسے گانے کی صورت میں پیش کیا گیا ہے۔ یہ گانا حیرت انگیز طور پر عمران ہاشمی کی موجودگی کے باوجود کافی سنجیدہ اور خوبصورت ہے،گانے کی شاعری کے ساتھ اسے کمال خان نے گایا بھی بے حد خوبصورت انداز میں ہے۔ جبکہ کمپوزنگ کی ہے وشال شیکھر نے