بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو کی نئے سال پر نظریں

bipasha basu

bipasha basu

بالی ووڈ کی بنگالی بیوٹی اداکارہ بپاشا باسو کہتی ہیں کہ وہ پچھتانے کے بجائے آنے والے سال کی طرف دیکھ رہی ہیں۔ ایک انٹرویو میں بپاشا باشو نے اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔ منی بدنام ہوئی کے تیلگو، ری میک کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وہ معاوضہ مانگا جس کی وہ حقدار ہیں۔
بپاشا کا کہنا تھا دو ہزار گیارہ میں انہوں نے بہت سے نئے دوست بنائے اور خوب مزہ کیا۔ اب وہ نئے سال کا بھرپور استقبال کریں گی لیکن اس برس کوئی پرفارمنس نہیں دیں گی۔ وہ سات جنوری کو اپنی سالگرہ منائیں گی۔ پھر فلم پلیئرز کی تشہیری مہم میں حصہ لیں گی۔ راز تھری میں وہ اپنی زندگی کا سب سے مشکل کردار ادا کریں گی اور اپریل میں وہ اپنی دوسری فٹنس ڈی وی ڈی کی شوٹنگ کریں گی۔