بالی ووڈ فلم شنگھائی کا میوزک ریلیز کر دیا گیا

shanghai

shanghai

ممبئی: (جیو ڈیسک) بالی ووڈ کی آنے والی فلم شنگھائی کا میوزک ریلیز کر دیا گیا۔ سیاست کے موضوع پر بنائی جانے والی تھرلر شنگھائی کے میوزک لانچ میں موجود تھی فلم کی کاسٹ جس میں شامل ہیں عمران ہاشمی ، ابھے دیول اور کالکی کوچیلن اور دیگر۔

عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلم کے مرکزی کردار کے لئے بہت محنت کی ہے اور خاص طور پر وزن میں اضافہ بھی کیا۔ فلم کا میوزک تریتب دیا ہے وشال شیکھر کی جوڑی نے۔ فلم سینما گھروں کی زینت بنے گی آٹھ جون کو۔