بالی ووڈ فلم گٹو نے لاس اینجلس میں ایوارڈ جیت لیا

gattu

gattu

لاس اینجلس : (جیو ڈیسک) پتنگ بازی کے شوقین بھارت کے غریب بچے پر بنائی گئی بالی ووڈ فلم ۔۔گٹو۔۔ نے لاس اینجلس میں بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔ غربت کے مارے بچوں کا ایک ہی سستا شوق ہے۔ پتنگ بازی کھیل کا کھیل فرصت میں جب چاہے پتنگ نکالی اور دوڑ چلا دی مگر ان میں سے ایک بچہ سکول جانے کا بھی شوق رکھتا ہے۔ چاہے کچھ بھی ہو اسے سکول جانا ہے۔

گٹو کا یہ شوق اسے ایک نئی ترکیب سجھا گیا۔ اس نے کیا اغوا ایک بچے کو اور اسکی سکول کا یونیفارم پہن لیا۔ بس پھر کیا تھا یہیں سے شروع ہوا مصیبتوں کا ایک نیا سلسلہ گٹو سکول جائے نہ جائے بچے کا ڈھندورا پٹ گیا۔ معصوم خواہشوں سے بھر پور فلم گٹو نے لاس اینجلس فلم فیسٹول میں آڈینز ایوارڈ جیت لیا۔