بالی ووڈ: پریانکا چوپڑا فلم فیشن ٹو میں کاسٹ ہونے کو بے چین

priyanka chopra

priyanka chopra

ممبئی : ( جیو ڈیسک) بالی ووڈ کی کٹ کھنی بلی پریانکا چوپڑا فلم فیشن کے سیکوئیل میں کام کرنے کو بے چین مگر فلم ڈائریکٹر کاسٹ کرنے کو تیار نہیں۔ فلم فیشن میں عام سی لڑکی سے سپر ماڈل بننے والی پریانکا چوپڑا آج کل ہیں کافی پریشان۔

انہیں اڑتی اڑتی خبریں ملیں کہ فیشن کا سیکوئیل بن رہا ہے جس کے بعد ان کی بے چینی بڑھ گئی اور وہ اس کوشش میں مصروف ہوگئیں کہ آخر کون ہے ایسی ایکٹرس جو پریانکا سے زیادہ بولڈ اور اچھی اداکارہ ہے۔ آخر کار بالی ووڈ کی یہ کٹ کھنی بلی اپنے نخرے بھول کر خود ہی کہہ اٹھی کہ اگر فیشن ٹو بنائی جارہی ہے تو وہ اس میں ایکٹنگ کے لئے بے چین ہیں، مگر مدھر بھنڈارکر ہیں کہ گرین سگنل دے ہی نہیں رہے۔