بالی ووڈ ڈان ایک کے بعد ایک تنازعے کا شکار

shahrukh

shahrukh

ممبئی: (جیو ڈیسک) بالی ووڈ کنگ خان کیلئے دوہزار بارہ کچھ زیادہ اچھا نہیں جارہا۔ رواں سال جنوری سے اب تک شاہ رخ خان ایک کے بعد ایک تنازعے کا شکارہوئے۔ رواں سال ڈان ہیں اِن منفی خبروں میں،ایکشن ، ماردھاڑ ، رومینس اورتفتیش جاری ہے کنگ خان کی اصلی زندگی میں بھی۔

جنوری میں کنگ خان کا پہل ا تنازعہ اس وقت سامنے آیا جب ممبئی میں انہیں کٹ کھنی بلی پریانکا چوپڑا کے ساتھ ملاقات کرتے دیکھا گیا وہ بھی رات ساڑھے تین بجے۔ خبروں کی آمد کے ساتھ ہی کنگ خان کی اہلیہ گوری خان ہوگئی ناراض ۔ یہ معاملہ اب تک اتنا گرم ہے کہ گوری خان اب کہیں بھی اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ نظر نہیں آتیں۔ ۔ابھی اس پیارکی آگ کی چنگاریاں بجھی نہیں تھیں کہ شاہ رخ اگنی پتھ کی پارٹی میں ہوگئے گرم ۔

شارہ رخ کی اپنی پرانی دوست فرح خان کے ساتھی سریش کندرا سیہوگئی ہاتھا پائی ۔۔۔پھر صلح ہوگئی تو شاہ رخ خان کے گھر منت پر اٹھ کھڑا ہوا نیا تنازعہ کہ وہ غلط جگہ لے بیٹھے ہیں۔ بڑی مشکل سے معاملہ سنبھلا ہی تھا کہ لیکچر دینے کے لئے امریکا جانے والے شاہ رخ خان سے ایئرپورٹ پر طویل پوچھ گچھ کی گئی۔ اور پھر پبلک پلیس پر سگریٹ پینے پر شاہ رخ خان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس کے کیس نے شاہ رخ خان کو ہائی لائیٹ رکھا مگر ابھی ڈان کا کھیل جاری ہے،کنگ خان ا پنے اسپورٹی موڈ میں کولکتہ نائیٹ رائڈرز کو سپورٹ کرنے پہنچے کہ گارڈز نے انہیں روکا اور ہوگیا ایک نیا جھگڑا ۔جس کے بعد انتظامیہ نے شاہ رخ پر اسٹیڈیم میں داخلے کی تاحیات پابندی عائد کردی اور اب کنگ خان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔