بالی ووڈ کنگ: شاہ رخ خان کو نہرو کا کردار ادا کرنے کی آفر

shahrukh

shahrukh

بھارت: (جیو ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو آزادی ہند پر بننے والی فلم میں جواہر لعل نہرو کا کردار ادا کرنے کی آفر ہوگئی۔ کنگ آف رومینس شاہ رخ خان کی فلمی لائف میں آنے والا ہے زبردست ٹوئسٹ، اب کی بار کنگ خان کو آفر ہوئی ہے ایک ایسے تاریخی کردار کی جس کی حسرت ہر بالی ووڈ ایکٹر کو تھی۔

شاہ رخ کے نقوش اندرا گاندھی کے والد جواہر لعل نہرو سے اتنے ملتے ہیں کہ ہالی ووڈ ڈائریکٹر بروس کو محسوس ہوا کہ نہرو پر فلم بنانے کے لئے شاہ رخ خان بہترین ثابت ہوں گے۔ مگر کنگ خان بھی کم نہیں انھوں نے سوچنے کا وقت مانگ لیا ہے۔