فلمساز جیمز کیمرون سمندر کی گہرائی میں

James Cameron

James Cameron

امریکہ : (جیوڈیسک) ٹائٹینک اور اوتار جیسی شاہکار فلموں کے خالق جیمز کیمرون نے سمندر میں سب سے گہرے مقام ماریانا ٹرینچ کا سفر کر کے ریکارڈ قائم کر دیا۔ مغربی بحرالکاہل میں واقع ماریانا ٹرینچ جہاں سمندر کی گہرائی سات میل ہے۔ انہیں ٹرینچ کی تہہ جو پینتیس ہزار سات سو چھپن فٹ ہے وہاں تک پہنچنے میں دو گھنٹے لگے۔

جیمز کیمرون کی آبدوز میں لائٹس اورکیمر ے نصب ہیں جن کی مدد سے انھوں نے گہرائی میں فلم بندی کی۔تاریخ میں دوسری بار کوئی شخص اس گہرائی میں پہنچا ہے۔ اس سے قبل سنہ انیس سو ساٹھ میں پہلی بار کوئی انسان سمندر کے سب سے گہرے مقام پر پہنچنے میں کامیاب ہوا تھا۔