بجلی کی زائد بلنگ کے حوالے سے عوامی شکایات کے ازالے اور سسٹم کو توسیع دے کر عوام کو سہولیات فراہم کی جائے۔ اقبال محمد علی خان

کراچی (ارشد محمد) حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان ،کا اراکین صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری اور ڈاکٹر ندیم مقبول کے ہمراہ کراچی الیکٹرک سپلائی کار پوریشن کے حوالے سے عوامی مسائل کے حل کے سلسلے میں کے ای ایس سی کے اعلیٰ حکام ڈپٹی چیف آفیسر صدیق ،کے ایس ایس سی شاہ فیصل کے انچارج کرنل وقار اور گلستان جوہر کے انچارج شیراز سے ملاقات شاہ فیصل کالونی اور گلستان جوہر میں بجلی کی فراہمی میں مسائل کے حوالے سے شکایات ، زائد بلنگ کے ایس سی عوامی شکایات سینٹر کی شفٹنگ اسے فعال بنا نے اور شاہ فیصل کالونی اور گلستان جوہر میں سسٹم کی توسیع منصوبے، خورشید اور علامہ اقبال گورنمنٹ گرلز کالج میں بجلی کی بلنگ کے حوالے سے مسائل کے علاوہ شاہ فیصل کالونی میں 50 بستروں پر مشتمل کارڈ کے ایمرجنسی سینٹر اور شاہ فیصل کالونی نمبر5 کے واٹر پمپنگ اسٹیشن میں PMTکی تنصیب کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان شاہ فیصل کالونی اور گلستان جوہر میں بجلی کے فراہمی کے نظام میں توسیع پر زور دیتے ہوئے کہاکہ بجلی کی فراہمی میں تعطل کے حوالے سے عوامی شکایات کا ازالہ اور نظام کی بہتر کے لئے منصوبوں کو توسیع دیا جائے انہوں نے کہاکہ بجلی کی فراہمی کے حوالے سے عوامی شکایات کے فوری حل کے لئے شکایتی مراکز کو فعال بنا نے کی ضرورت ہے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے شاہ فیصل کالونی کے خورشید اور علامہ اقبال گورنمنٹ گرلز کالج میں بجلی کی بلنگ کے حوالے سے مسائل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر انہوں نے شاہ فیصل ٹائون میں 50بستروں پر مشتمل کارڈک ایمرجنسی سینٹر اور شاہ فیصل کالونی نمبر5میں واٹر پمپنگ اسٹیشن پرPMTکی دیرینہ مطالبے کو دھراتے ہوئے جلد ازجلد PMTکی تنصیب کا مطالبہ کیا اس موقع پر کے ای ایس سی کے افسران نے حق پرست اراکین اسمبلی کو یقین دلا یا کہ شاہ فیصل کالونی اور گلستان جوہر میں ترجیحی بنیادوں پر عوامی نمائندوں کی جانب سے عوام کو درپیش مسائل کے ازالے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے سسٹم میں توسیع کو یقینی بنا یا جائے اور زائد بلنگ اور بجلی کی بلنگ کی ادائیگی کے حوالے سے عوامی نمائندوں کی باہمی معاونت کے زریعے اقدامات کئے جائیں گے ۔