ایڈمنسٹریٹر کراچی پہلوان گوٹھ کے عوامی مسائل پر توجہ دیں سابق مشاورت کونسلر نور محمد انگریز کا مطالبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سابق مشاورت کونسلرنور محمد انگریزنے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کراچی محمد حسین سید سے مطالبہ کیا ہے کہ پہلوان گوٹھ کے عوامی مسائل پر فوری توجہ دے کر غریب بستی کے عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلائیں نور محمد انگریز نے کہاکہ پہلوان گوٹھ مسائل کا دلدل بن چکا ہے یہاں کے مکین پانی سیوریج ،لائٹس اور سڑکیں ناپید ہوچکی ہیں یہاں کے عوام علاقائی مسائل کے حوالے سے ہمیشہ محرومیوں کا شکار رہے ہیں۔

جس کی وجہ غریب بستی ہونے کے ساتھ یہاں کے عوام کی پاکستان پیپلز پارٹی سے ہمدردی ہے نور محمد انگریز نے کہا کہ اگر پہلوان گوٹھ کے عوامی مسائل اور عوامی میں پائی جانے والی احساس محرومیوں کا خاتمہ نہ کیا گیا تو عوام مجبوراً سڑکوں پر احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے یہ بات بلدیہ اعظمیٰ کراچی کے سابق مشاورتی کونسلر نور محمد انگریز نے پہلوان گوٹھ کے تفصیلی دورے پر علاقہ عوام کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیاعلاقہ عوام نے علاقائی مسائل کے حوالے سے ابتر صورتحال سے نور محمد انگریز کو آگاہ کیا نور محمد انگریز نے عوام کو یقین دلا یا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے پورے ملک میں اقدامات بروئے کار لاکر عوامی زندگی میں انقلابی تبدیلی لارہی ہے۔

نور محمد انگریز نے پہلوان گوٹھ کے مکینوں کو یقین دلا یا کہ اُن کے مسائل سے پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور بلدیاتی افسران تک پہنچا یا جائے گا اور اسے حل کرانے کے لئے تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے نور محمد انگریز نے وزیر اعلیٰ سندھ ،وزیر بلدیاتی اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کراچی سے اپیل کی ہے کہ گزشتہ 7سال سے پہلوان گوٹھ چورنگی تا صفورا چورنگی ڈبل روڈ سیوریج لائن کی تنصیب کے بعد اسی حالت میں چھوڑ دیا گیا جو کہ کھنڈر کی شکل اختیار کرچکا ہے روڈ کو فوری تعمیر کرکے علاقہ عوام کا درینہ مطالبہ پورا کیا جائے ۔