بجلی کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے، صدر زرداری

asif ali zardari

asif ali zardari

اسلام آباد(جیوڈیسک) ایوان صدر میں بجلی کے بحران پر اجلاس ہوا، صدر نے ہدایت کی کہ عوام کو بجلی کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔

اجلاس کی صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کی۔ صدر زرداری نے کہا کہ توانائی بحران ایک اہم مسئلہ بن گیا ہے، بجلی کی فراہمی سے متعلق انہیں روزانہ کی بنیاد پر آگاہ کیا جائے۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی احمد مختار نے اجلاس کو بجلی کی فراہمی کی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ مظفر گڑھ میں آندھی سے متاثرہ تمام کھمبوں کی بحالی کا کام مکمل ہوگیا ہے اور بجلی نیشنل گر ڈ میں شامل کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا حالیہ بارشوں کی وجہ سے بجلی کی صورتحال میں مذید بہتری آئے گی۔