بجٹ اخراجات میں کمی کا فیصلہ کیا ہے: ایرانی حکومت

iran economy

iran economy

ایران(جیوڈیسک)ایرانی حکومت نے معیشت کو سہارا دینے کے لئے بجٹ اخراجات میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ مغربی ممالک کی جانب سے عائد پابندیوں اور بڑھتی ہوئی افراط زر کے باعث ایرانی معیشت بحران کا شکار ہے۔

ایرانی وزیر خزانہ کے مطابق ا س صورت حال سے نمٹنے کے لئے حکومت نے تمام اہم وزارتوں کے ساتھ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ معیشت کو سہارا دینے اور پابندیوں کے نقصانات کم سے کم کرنے کے لئے بجٹ اخراجات میں کمی اور مقامی پیداوار پر انحصار میں اضافہ کیا جائے گا۔