بجٹ عوام دوست نہ ہوا تو شہباز شریف کو ایوان سے باہر پھینک دینگے۔ ریاض

Raja Riaz

Raja Riaz

پاکستان : (جیو ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ بجٹ آنے سے چند روز قبل پنجاب میں وزیر خزانہ کے لئے سمری آج گورنر کو ارسال کی گئی ہے ۔ بجٹ عوام دوست نہ ہوا تو بجٹ اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو ایوان سے باہر پھینک دیں گے۔

پنجاب اسمبلی کیفے ٹیریا میں پریس کانفرنس سے خطاب میں راجہ ریاض کا کہنا تھاکہ پنجاب میں رنگیلے شاہ وزیراعلی کی نااہلی کی انتہا ہو گئی۔ بجٹ سازی میں عوامی نمائندوں کو اعتماد میں لیا گیا نہ ہی کابینہ کو حتی کہ بجٹ تقریر پڑھنے کے لئے رانا آصف نامی شخص کو وزیر خزانہ بنانے کی سمری بھی آج ارسال کی گئی ۔ وزیر اعلی آمرانہ انداز میں ون مین شو پر یقین رکھتے ہیں۔ راجہ ریاض کا کہنا تھاکہ لوہا چور ایک بارپھر پنجاب میں سرگرم ہو گئے۔

پنجاب میں اپنا لوہا بیچنے کے لئے اس قدر جنگلے لگائے گئے ہیں کہ لاہور کو چڑیاگھر بنادیا گیاہے انکا کہنا تھا کہ نواز شریف چلے ہوئے کارتوس ہیں ۔ وہ وفاقی حکومت پر تنقید کی بجائے اپنے بھائی کی پنجاب میں حرکات کا نوٹس لیں۔ راجہ ریاض نے کہا کہ شہباز شریف توانائی بحران پر لانگ مارچ کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور خود پنجاب میں چار سال میں ایک میگا واٹ بجلی بھی نیشنل گرڈ میں شامل نہیں کی۔