تحریک انصاف جلسے میں باہر سے لوگوں کو لائی۔ چوہدری نثار

Chuhdary Nisar

Chuhdary Nisar

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے راولپنڈی کے جلسے میں باہر سے لوگوں کو لایا گیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے لوگ اس جلسے سے لاتعلق رہے، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے جلسے میں نیٹو سپلائی اور مہنگائی کا ذکر تک نہیں تھا۔ چوہدری نثار نے کہا کہ عمران خان زبان کے پکے ہیں تو ٹیکس کے معاملے پر عدالت جائیں۔