برازیل: ملبوسات کا فیشن شو اختتامی مراحل کی جانب

fashion show

fashion show

برازیل میں تین روز سے جاری ملبوسات کا فیشن شو اختتامی مراحل کی جانب بڑھ رہا ہے لیکن اس میں شریک ہونے والے لوگوں کی دلچسپی میں کم نہیں ہورہی۔
ریوڈی جینیرو میں عارضی شامیانے لگا کر رات کے وقت رن وے کو اسٹیج میں تبدیل کیا گیا تھا اور شو کا آغاز برازیل کے بیلیرینا آنا بوٹا فوگو کی پریزنٹیشن سے ہوا۔ ماڈلز نے اسٹیج پر آ کر کیٹ واک شروع کی تو شو کی رونقوں میں اضافہ ہوگیا۔
ماڈلز نے برازیلوی ڈیزائنرز کے سردی اور خزاں کے حسین امتزاج کے عکاس ملبوسات زیب تن کیے۔ جن میں سفید اور کالا رنگ نمایاں رہا۔ شومیں شریک اسٹوڈنٹ کا کہنا تھا کہ انہیں یہاں آ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔