برازیل میں شدید گرمی ، ساحلوں پر رش

Brazil

Brazil

برازیل (جیوڈیسک) کہیں سردی تو کہیں گرمی قدرت کے تو رنگ نرالے ہیں۔ جہاں دنیا بھر میں سردی کی شدت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے وہیں جنوبی امریکا کے ملک برازیل میں سو برس بعد شدید گرمی پڑ رہی ہے۔

یورپ اور امریکا میں برفباری کے بعد درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بہت کم ہو چکا ہے تو وہیں برازیل کے دارالحکومت ری ڈی جنیریو میں درجہ حرارت چالیس سینیٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ گرمی کا اثر کم کرنے کیلیے لوگوں نے ساحل سمندر کا رخ کیا ہے۔

مقامی خبر ایجنسی کے چھبیس دسمبرکوپارہ تینتالیس سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ گیا۔ جو انیس سوپندرہ کے بعد گرم ترین دن قرار دیا گیا ۔ محکمہ میٹرولوجیکل کے مطابق نیا سال دوہزار تیرہ برازیل کیلیے گرم ترین سال ہو سکتا ہے۔