برازیل : نائٹ کلب میں مرنے والوں کے لیے دعائیہ تقاریب کا اہتمام

Brazil

Brazil

برازیل (جیوڈیسک) برازیل کے شہر سانتا ماریا میں نائٹ کلب میں آگ لگنے سے مرنے والوں کے لئے دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔

برازیل کے شہر سانتا ماریا کے مرکزی چرچ میں ہزاروں افراد نے نائٹ کلب میں مرنے والوں کے لئے مذہبی رسومات کی ادائیگی کی اور دعائیں مانگیں۔ اس موقع پر لوگوں نے مرنے والوں کی تصاویر والی شرٹس پہنی ہوئی تھیں۔

لوگوں نے برازیل کی تاریخ کے بد ترین واقع میں مرنے والوں کے لئے انصاف کا مطالبہ کیا۔ گزشتہ ہفتے برازیل کی یونیورسٹی کے نائٹ کلب میں پیش آنے والے واقعے میں دو سو پنتالیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔