برج ٹان ٹیسٹ : چندرپال کی سنچری، ویسٹ انڈیز کے449 رنز

West Indies

West Indies

برج ٹان : (جیو ڈیسک) شیونرائن چندر پال کی پچیس ویں سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میں اپنی پہلی اننگز نو وکٹوں کے نقصان پر چار سو اننچاس رنز بناکر ڈیکلیئرڈ کردی۔ دوسرے دن کھیل ختم ہونے پر آسٹریلیا نے بغیر نقصان کے چوالیس رنز بنائے۔ برج ٹان میں ویسٹ انڈیز نے میچ کے دوسرے دن نامکمل اننگز تین وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اناسی رنز سے شروع کی اور نو وکٹوں پرچار سو اننچاس رنز بناکر ڈیکلیئرڈ کردی۔

شیونرائن چندر پال ایک سو تین رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ڈیرن براوو نے اکیاون اور کپتان ڈیرن سیمی نے چھیالیس رنز اسکور کئے۔آسٹریلیا کے ریان ہیرس اور ڈیوڈ وارنر نے دو،دو وکٹیں لیں۔ دن کے اختتام تک چوالیس رنز پر آسٹریلیا کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا۔ڈیوڈ وارنر ستائیس اور ایڈ کووان تیرہ رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔