کینسرسے صحتیابی ،بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کی وطن واپسی

Yuvraj

Yuvraj

دہلی : (جیو ڈیسک) بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کینسر کے علاج کے بعد آج صبح لندن سے دہلی واپس پہنچ گئے۔ اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے یوراج سنگھ نے کہاکہ وہ ملک اور اپنے پرستاروں کے درمیان واپس آنے پر بیحد خوش ہیں۔

یوراج سنگھ شاندار آل راؤنڈر کارکردگی پر عالمی کپ دوہزار گیارہ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔ان کی بے مثال پرفارمنس نے بھارت کو دوسری بار عالمی چیمپئن بنانے میں اہم کردار اداکیا۔ ورلڈکپ فائنل کے بعد یوراج سنگھ کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا،انہوں نے آخری ٹیسٹ نومبر میں ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلاتھا۔

بھارت کے کیموتھراپی کے کئی سیشنز کے بعد یوراج سنگھ علاج کیلئے لندن چلے گئے تھے۔گزشتہ ماہ یوراج سنگھ کو لندن کے اسپتال سے فارغ کردیاگیاتھا۔ صحتیابی کے باوجود یوراج سنگھ ابھی چند ماہ تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔بھارتی ٹیم میں ان کی واپسی اس سال کے اختتام تک متوقع ہے۔