برطانوی شہزادے ہیری کو ایک مرتبہ پھر افغانستان بھیج دیا گیا

prince harry in afghanistan

prince harry in afghanistan

لندن برطانیہ کے رنگیلے شہزادے ہیری کو ایک مرتبہ پھر افغانستان بھیج دیا گیا ہے جہاں وہ ہیلی کاپٹر پائلٹ کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔گذشتہ ماہ لاس ویگاس میں قابل اعتراض تصاویر بنوا کر شاہی خاندان کے لئے شرمندگی کا سبب بننے والے پرنس ہیری فوج میں کیپٹن ویلز کے نام سے مشہور ہیں۔ یہ تو واضح نہیں ہے کہ کیا انہیں سزا کے طور پر افغانستان بھیجا گیا ہے،لیکن اتنا ضرور ہے کہ اس مرتبہ ان کی افغانستان میں تعیناتی کو خفیہ نہیں رکھا گیا۔ چار سال پہلے بھی وہ افغانستان میں خدمات انجام دے چکے ہیں لیکن جب افغانستان میں ان کی موجودگی کی خبر میڈیا میں آئی تو انہیں ہنگامی طور پر واپس بلالیا گیا تھا۔ اس مرتبہ وہ وہ ہلمند صوبے کے کیمپ Bastion میں پہنچے ہیں جہاں چار ماہ تک اپاچی ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کے طور پر کام کریں گے۔برطانوی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ پرنس ہیری کا اسکواڈرن نگرانی اور مزاحمت کرنے کے ساتھ ضرورت پڑنے پر حملہ بھی کرے گا۔