برطانوی ڈاکٹر ملالہ کی صحت یابی کے لیے پُرامید

 Malala Yousafzai

Malala Yousafzai

برمنگھم(جیوڈیسک)ملالہ کی موت سے جنگ جاری ہے، برطانوی ڈاکٹر ملالہ کی صحت یابی کے حوالے سے پرامید ہیں۔

ملالہ برمنگھم کے ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ سات سمندر پار کا یہ سفر بیہوشی میں ہی کٹ گیا۔ کوئین الزبتھ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ملالہ کی صحت کے بارے میں بہتری کی نوید سنائی تو ہسپتال میں موجود پاکستان آرمی کے ڈاکٹروں کی ٹیم بھی پرامید ہے۔ ادھر میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ دماغ کے گولی سے متاثرہ حصے کو مزید سرجری کی ضرورت ہے جہاں گولی لگی وہاں مصنوعی ہڈی بھی لگائی جائے گی۔