دریائے سوات پر نصب لفٹ ٹوٹ گئی، 7 افراد ڈوب گئے

 Swat River Broken lift

Swat River Broken lift

سوات(جیوڈیسک)سوات کے علاقے بحرین میں دریائے سوات پر نصب لفٹ ٹوٹنے سے بچوں سمیت 7 افراد ڈوب گئے،ایک خاتون کی لاش نکال لی گئی۔

ذرائع کے مطابق سوات کے علاقے بحرین میں دریائے سوات پر نصب لفٹ ٹوٹنے سے 7 افراد کے ڈوبنے کی اطلاعات ہیں۔ دریا میں ڈوبنے والے افراد میں 3 خواتین، 3 مرد اور ایک بچہ شامل ہے۔ امدادی کارروائیوں کے نتیجے میں ایک خآتون کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔