دہشت گردی کو مل کر شکست دینا ہوگی: صدر زرداری

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

صدر آصف علی زرداری کہتے ہیں پاکستان کی بیٹی پر حملہ کیا گیا۔ دہشت گردی کو مل کر شکست دینا ہوگی۔

باکو میں اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب میں صدر آصف زرداری نے کہا کہ خطے کو دہشت گردی اور ناخواندگی کے چیلنج کا سامنا ہے۔ علاقائی ممالک کومل کر اس سے نمٹنا ہوگا۔ پاکستان علاقائی رابطوں اور تجارت کا فروغ چاہتا ہے۔ یورپی یونین اورآسیان کی طرزپرعلاقائی تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اقتصادی تعاون تنظیم کواہداف کے حصول کے لییطویل سفر طے کرنا ہوگا۔