برطانیہ:مسلم خاتون کے چہرے سے نقاب کھینچنے پر فرد جرم عائد

muslim women

muslim women

لندن : (جیو ڈیسک) برطانیہ کے علاقے شرلے میں ایک نوجوان پر مسلم خاتون کے چہرے سے نقاب کھینچنے پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

ایان بریزیئر نامی باشندے نے عدالت کے سامنے فرد جرم عائد ہو جانے کے بعد اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس کا یہ اقدام نسلی تعصب کا نتیجہ ہے۔اور وہ اس وقت غصے میں تھا۔ایان کو عدالت نے 6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے اور اسے 18 ماہ کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔