برطانیہ: ویلز میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی

wells

wells

لندن : (جیو ڈیسک) برطانیہ کے علاقے ویلز میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی ہے،ریسکیو ٹیموں نے 150افراد کو متاثرہ علاقوں سے نکال کر محفوظ مقامات تک پہنچا دیا۔ ویلز میں کئی روز سے جاری بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے نظام زندگی معطل کر دیا ہے،مغربی ویلز کے متعدد گاوں زیر آب آچکے ہیں،متاثرہ علاقوں سے مقامی افراد اور چھٹی منانے آئے سیاحوں کو نکالنے کے لیے بڑے پیمانے پر ریسیکو آپریشن شروع کردیا گیا،فوج کے ہیلی کاپٹروں اور کوسٹ گارڈ کی کشتیوں کے ذریعے اب تک 150سے زائد افراد کو سیلاب زدہ علاقوں سے نکال کر امدادی کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا ہے،ویلز کے کچھ علاقوں میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 125ملی میٹر سے زائد بارش ہو چکی ہے۔