برطانیہ کا بھارت کو 280 ملین پاؤنڈ سالانہ امداد بند کرنے پر غور

India UK

India UK

برطانیہ بھارت کو دی جانے والی280 ملین پاؤنڈ کی امداد معطل کرنے پر غور کر رہا ہے۔ذرائع کے مطابق ایک برطانوی رکن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ برطانیہ بھارت جیسے امیر ملکوں کو اربوں پاؤنڈ کی دی جانے والی امداد بند کرنے پر غور کر رہا ہے۔ برطانیہ میں بین الاقوامی کی وزیر جسٹن گریننگ جلد ارکان پارلیمنٹ کو آگاہ کریں گی کہ بھارت کو سالانہ دی جانے والی 280 ملین پاؤنڈ کی امداد روک دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق برطانیہ کی جانب سے بھارت کو ملنے والی بیرونی امداد 2015 تک بند کر دی جائے گی۔