سری لنکا میں جیل توڑنے کے دوران تیرہ قیدی ہلاک ، افسر زخمی

Srilanka

Srilanka

سری لنکا (جیوڈیسک) سری لنکا میں کولمبو کے اہم جیل ویلی کاڈا سے قیدیوں کے فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا،جیل کے قیدیوں نے بھاری اسلحے کے سہار یپولیس سے مقابلہ کیا جس کے نتیجے میں تیرہ قیدی ہلاک اور ایک پولیس آفیسر زخمی ہوا۔

گذشتہ رات کو کولمبو کے سب سے بڑے جیل ویلی کاڈا سے بھاری اسلحے کے زور پر قیدیوں نے جیل توڑنے کی کوشش کی جسے پولیس اور فوج کی بھاری نفری نے ناکام بنا دیا۔

جیل حکام کے مطابق جیل کے قیدیوں نے مال خانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ چوری کیا اور اس کے سہارے پولیس سے رات بھر مقابلہ کر کے فرار ہونے کی کوشش کی جسے پولیس اور فوج نے بر وقت کاروائی کر کے قیدیوں کے منصوبے کو خاک میں ملا دیا،اطلاع کے مطابق مقابلے کے دوران پولیس افسر زخمی ہوا جسے طبی امداد فراہم کر دی گئی۔