سری لنکا میں کشتی الٹ گئی، 4 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

Sri Lanka Boat Capsize

Sri Lanka Boat Capsize

کولمبو (اصل میڈیا ڈیسک) سری لنکا میں کشتی الٹنے سے 4 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

سری لنکن نیوی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کشتی الٹنے کا واقعہ مشرقی علاقے میں پیش آیا۔ کشتی الٹنے سے 4 بچوں سمیت 6 افراد ہوگئے جبکہ 12 افراد کو بچالیا گیا۔

ڈوبنے والے متعدد افراد کی تلاش جاری ہے۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔کشتی گنجائش سے زائد افراد سوار ہونے کے باعث الٹی۔