بزم جمیل کے زیر اہتمام جامع مسجد رحمت ، محلہ رحمت آباد میں عظیم الشان محفل بسلسلہ یوم مجدد الف ثانی منعقد ہوئی

گجرات (جی پی آئی) بزم جمیل کے زیر اہتمام جامع مسجد رحمت ، محلہ رحمت آباد میں عظیم الشان محفل بسلسلہ یوم مجدد الف ثانی منعقد ہوئی ، جس میں ممتاز عالم دین علامہ محمد اشرف تسنیم ، علامہ فیض السلام ، شہزاد شفیق نقشبندی نے خطاب کیا ، ممتاز ثناء خوانِ رسول عمران شاکر نے ہدیہ نعت پیش کیا۔

نقابت کے فرائض خاور بشیر بٹ گولڑوی نے سرانجام دئیے ،اس موقع پر علاقہ کی ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی۔